حیدرآباد؍13 مئی(اعتماد نیوز)ساوتھ سنٹرل ریلویز کی جانب سے دو منزلہ (ڈبل
ڈیکر)ٹرین کا کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن سے آج صبح5:30 بجے آغاز ہو چکا ہے۔
13مئی سے محکمہ کی جانب سے یہ اے سی ڈبل ڈیکر سوپر فاسٹ ٹرینیں کاچیگوڑہ تا
گنٹور اور کاچیگوڑہ تا تروپتی ہفتہ میں دو بار چلائی جائیں گی۔اس ٹرین کے
کل بارہ ڈبے ہونگے جس میں سے دو ڈبے بجلی پیدہ کرنے کے لئے ہونگے۔ان
نہایت
ہی جدید ترین ڈبوں میں مسافروں کے حفاظتی اقدام کے طور پر آگ سے ہونے والے
حادثہ سے بچنے کے لئے بہت ہی کار آمد آلہ نسب کیا گیا ہے۔ان ڈبوں میں جملہ
120 نشستیں ہیں جن میں باب الداخلہ کی سطح پر 22 ، اوپر کی منزل پر 50 ،
اور نیچے کی منزل پر 48 نشستیں ہیں۔ڈبوں کو خوبصورت اور آرام دہ بنایا گیا
ہے اور کرایا بھی کسی بھی کرسیوں والی اے سی کار کے مماسل رکھا گیا
ہے۔(بھارت نیوز)